گلیسرین سے کریں جلد کی خوبصورتی میں اضافہ ! لیکن کیسے؟

پاکستان نیوز! گلیسرین بہت سے فوائد کی حامل ہے . مختلف چیزوں میں کارآمد ہونے کے ساتھ ساتھ یہ جلد کی خوبصورتی اور نزاکت کو بڑھانے کے لیے بھی مفیدہے . اسے خشک جلد کے لیے بطور موسچرائزر استعمال کیا جاتا ہے . یہ جلد کی خشکی ، کھردرا پن اور بے رونقی دور کر کے اسے نمی فراہم کرتی ہے اس طرح جلدکو نرم و ملائم بنانے میں مدد دیتی ہے . یہ جلد پر ہونے والی جلن کابھی خاتمہ کرتی ہے .

صرف یہی نہیں بلکہ یہ رنگت نکھارنے اورداغ دھبوں کو صاف کرنے کے لیے بھی مفید ہے . گلیسرین ، عرق گلاب اور لیموں کا ماسک رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگانے سے رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے . بیسن اور صندل پاؤڈر میں مکس کر کے گلیسرین کا استعمال جلدکو چمکدار اور تروتازہ بناتا ہے . یہ چہرے سے جھریاں اور کیل مہاسے دور کرنے میں بھی مدد دیتی ہے . چونکہ یہ نان ٹوکسک خصوصیات کی حامل ہوتی ہے لہذا بادام کے تیل ، مچھلی کے تیل یا وٹامن ای آئل میں شامل کر کے اسکا استعمال چہرے سے جھریاں دور کرنے کے لیے بہترین ہے . اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی حامل ہونے کے سبب مہاسوں پر براہ راست لگانے سے مہاسے اور انکے نشانات کو ختم کردیتی ہے . یہ منہ کے چھالے ، بالوں کی خشکی اور بلیک ہیڈز ختم کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں