سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر وزیر اعظم عمران خان نے فیصلے کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز! وزیر اعظم عمران خان نے سول سرونٹس ( تقرری،ترقی اور ٹرانسفر ) رولز 1973میں تر میم کی منظوری دیدی ہےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔روزنامہ جنگ میںرانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق وفاقی حکومت کے افسران کی گریڈ 18سے19میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کی تنظیم نو کر دی گئی ہے۔

ترمیمی قواعد کے مطابق وفاق کے ماتحت تمام کیڈرز کے افسران کی گریڈ 19 میں ترقی ڈی ایس بی بورڈ کے ذریعے ہو گی۔ گریڈ 19 میں ترقی کے لئے افسر کی متعلقہ وزارت یاڈویژن کا سیکرٹری بورڈ کا چیئرمین ہوگا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت قانون کے گریڈ 21 کے افسر بورڈ کا حصہ ہوں گے۔ اگر ملحقہ محکمہ ہوا تو متعلقہ محکمے کا سر براہ بھی بورڈ کا رکن ہو گا۔ پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے افسروں کے کیس میں چیف سیکرٹریز اور پولیس سروس کےافسروں کی ترقی کے کیس میں آئی جی پو لیس ممبر ہوں گے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں