روس نے پاکستانیوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دے دی

پاکستان نیوز! فٹبال شائقین کے لیے زبردست خوشخبری ہے کہ روسی حکومت نے یوئیفا یورو 2020 میں شرکت ‏کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے ویزا فری کی سہولت کا اعلان کر دیا۔ روسی میڈیا کے مطابق روسی وزیراعظم میخائل مشتین نے شائقینِ فٹبال کو بغیر ویزا روس میں ‏داخلے کے لیے اجازت نامے پر دستخط کر دیے ہیں

۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق اس حکمانے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے فٹبال شائقین یوئیفا یورو کے روس میں ہونے والے ‏میچز بغیر ویزا کے دیکھنے آ سکتے ہیں۔ روس میں داخل ہونے کے لیے شائقین کے پاس ‏کورونا منفی رپورٹ لازمی ہے۔یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے میچز یورپ کے 11 شہروں میں کھیلے جائیں گے جب کہ روس کا ‏سینٹ پیٹرز برگ کا کرسٹووسکی ایرینا بھی میچز کی میزبانی کرے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ ویزا فری کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ روس میں نافذ کورونا پروٹوکولز اور قواعد ‏و ضوابط منسوخ ہوگئے ہیں بلکہ تمام تر مروجہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی اور تمام پابندیوں ‏پر عمل بھی کرنا ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں