ایکنی سے تنگ ہیں؟ تو کریں گھر پر سونف کا فیشل اور پائیں ایکنی سے چھٹکارہ

پاکستان نیوز! سونف کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہیں یہ آپ کی صحت کے لیئے کتنی مفید ہے۔ لیکن صرف صحت کے لیئے ہی نہیں سونف آپ کے چہرے اور جلد کے لیئے بڑی کارآمد ہے عید کیونکہ قریب ہے تو اس عید دیں جلد کو ٹھنڈا ٹھںڈا سونف کا فیشل جس سے کھلے مساموں کی صفائی بھی ہوگی آسانی سے اور ایکنی پر بھی کنٹرول آجائے گا۔• ایک گلاس پانی کو گرم کریں اس میں ایک چمچ سونف ڈال کر ابال لیں

اور ہلکا ٹھنڈا ہونے پر اس کی بھاپ لیں۔ اس کے بعد چار چمچ سونف کو پیس لیں تاکہ پائوڈر بن جائے اور اس میں ٹھنڈا دودھ شامل کرکے پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا لیں تاکہ ٹھنڈ بھی پڑے اور ساتھ ہی ایکنی میں بھی فائدہ ہوسکے۔ اب پانی میں پودینے کے پتے اور سونف ڈال کر پندرہ منٹ کے لیئے چحوڑ دیں اور اس سے اپنا چہرہ دھو لیں۔ یہ فیشل آپ کو گرمی سے بچانے میں بہت مفید ہے اور ساتھ ہی اس کو کرنے سے ذہنی دبائو میں بھی آپ کو فرق محسوس ہوگا

اپنی رائے کا اظہار کریں