ملک بھر میں کہاں بادل برسیں گےاور کن علاقوں میں برف باری ہوگی

پاکستان نیوز! ملک بھر میں سردی کی شدید لہربرقرار،ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 13 تک گرگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے اور برفباری کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔وزیراعظم کے منتظرسانحہ مچھ متاثرین کا دھرناجاریجمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، خطہ ٔپوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سردرہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 11،گوپس ،قلات منفی 10، استور،کالام، کوئٹہ منفی 09 ، بگروٹ منفی 08، اسکردو،پاراچنارمنفی07،ہنزہ اورمالم جبہ میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں