یاپنی اہلہ کوسی ویوپرلاکربہت بڑی غلطی کردی سوئنگ کے سلطان سی ویوپرکچرادیکھ کرپھٹ پڑے

پاکستان ٹپس !  کراچی سوئنگ کے سلطان اور سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سوچا تھا کہ ویک اینڈ کے بعد پیر ہفتے کا پہلا دن ہے، سوچا تھا سمندر پر مزہ آئے گا لیکن میں نے اپنی بیوی کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کر دی۔انہوں نے سی ویو کی گندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے

کہا کہ کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا بلکہ بحیثیت قوم ہمیں اپنے آپ کو قصوروار ٹھہرانا ہے۔یہ بہت ہی شرمناک ہے، انہوں نے کہا کہ میری بیوی پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے، لوگ بہت خوبصورت ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ لوگ بہت خوبصورت ہیں مگر گندے بھی ہیں۔وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کو سوشل میڈیا پر نصیحتیں دینے کا شوق ہے نا تو یہ وقت ہے مشورے دینے کا، یہ سارا گند سمندر سے آیا ہے، جو آپ سمندر میں ڈالتے ہیں وہ سارا باہر آتا ہے۔اس کے کچھ دیر بعد وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے اپنے دکھ کا بھرپور اظہار کیا۔ انہوں نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر ڈالی جس میں وہ ساحل پر جمع ہونے والے کچرے پر کھڑی ہیں۔شنیرا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارا شہر تکلیف میں ہے اور یہ روز بتا رہا ہے، ہم اس اس کی مدد کے لیے چلا رہے ہیں لیکن کوئی بھی ہماری بات نہیں سن رہا۔ اب رک جانا چاہیے، یہ (کچرا) ہمارے شہر، ہمارے لوگوں اور کلچر کے لیے باعث شرم ہے، ہم ایسے نہیں ہیں۔

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں