10 عجیب پُھول جو انسان کو سوچنے کی دعو ت دیتے ہیں

پاکستان ٹپس ! پھول پودوں کی زُبان ہے جس وہ کلام کرتے ہیں اور اس کلام کی مٹھاس سے شہد کی مکھی شہد جیسا کھانا بناتی ہے اور اس کلام کی تاثیر سے اُداس دلوں میں راحت اُترتی ہے اور یہ کلام آنکھوں کی ٹھنڈک بنتا ہے اور اس کلام کے ان گنت فائدے ہیں۔ اس آرٹیکل میں چند ایسے دلچسپ اور باقیوں سے علیحدہ پھولوں کو شامل کیا جارہا ہے جن کو دیکھ کر جہاں آپ کو راحت ملے گی

وہاں آپ کی غور کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور یہ دُنیا غور کرنے والوں کی ہی ہے۔ ایک پتی سُرخ ہے اس خُوبصورت پھول کی صرف ایک پتی باقی پتیوں کے رنگ سے مختلف ہے جو سوچنے والوں کوسوچنے کی دعوت دیتی ہے۔ جامنی پیشن فلاور پرپل پیشن فلاور کا پودا بہت تیزی سے بڑا ہوتا ہے اور اس پودے کا دلچسپ پُھول اسے باقی پودوں میں ایسے ہی ممتاز کرتا ہے جیسے انسانوں میں شاعر حضرات۔ پرپل ایرس پرپل ایرس کا پھول عام طور پر ایسا نہیں ہوتا مگر خاص طور پر جب دیکھنے والے کو روک کر اُسے راز کی کوئی انوکھی بات بتانا مقصود تو پُھول اپنی ساخت بدل لیتے ہیں۔ دو رنگ کا گُلاب گُلاب کے پُھول میں عام طور پر ایک ہی رنگ غالب ہوتا ہے لیکن اس تصویر کے 2 رنگے گُلاب کو دیکھ کر سوچنا ضرور چاہیے کہ کیا اسے انسانی ہاتھ نے بنایا ہ ۔>کالا گُلاب شبنم سے تر یہ کالا گُلاب عام پُھول نہیں ہے اور اس پُھول سے محبت کرنے والے کئی روایات کو منسوب کرتے ہیں۔ ہورانیہ اکلٹا اس پُھول کو خالق نے ستارے کی شکل میں پیدا کیا اور اسے پانچ چھوٹے اور پانچ بڑے کونے عطا کیے اور یقیناً اس کا کلام سمجھنے والے داد دئیے بغیر نہیں رہتے ہوں گے۔ ایک پُھول ایک رُباعی یقیناً اہل علم کے نزدیک اس دلکش اور حسین پُھول کو کسی خوبصورت رُباعی کی ہی حثیت حاصل ہوگی جو نجانے تھکاؤٹ سے چُور ہے یا کھلنے کے جذبات سے مدہوش۔

loading...

ٹیزل پلانٹ فلاورشہد کی مکھی جب اس خُوبصورت پُھول کی خُوبصورتی دیکھ کر اس پر بیٹھتی ہوگی تو یہ یقیناً اُسے کوئی ایسا شعر سُناتا ہوگا جس سے شہد پیدا ہو۔ مخملی اس پُھول کے مخملی دھاگے چُھونے والے کی انگلیوں پر جو پیغام دیتے ہیں اُسے محسوس کرنے والے بے اختیار خالق کی تعریف کرتے ہوں گے۔ رفلیسیا ارنولڈی رفلیسیا کا یہ پُھول زمین پر پایا جانے والا سب بڑا پُھول ہے اور اس پُھول سے ایک عجیب اور ناگوار بُو آتی ہے جس سے انسان اس کے قریب جانے سے گریز کرتے ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں