یا اللہ ہمارے بچوں کی حفاظت فرما، پاکستانی صبح صبح پڑھیں افسوسناک خبر

پاکستان ٹپس! پاکستانی صبح صبح پڑھیں افسوسناک خبر ۔۔۔پاکستان میں سکول کھولنے کا فیصلہ مہنگا پڑنے لگا، صرف ایک ہی شہر میں 30 بچے کورونا کا شکار ہو گئے، والدین پریشان ہو گئے،گوجرانوالہ کےسرکاری و نجی اسکولز کے مزید 30 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ طلباء کی تعداد 54 ہوگئی۔ ا

دھر فیصل آباد کے سرکاری اسکولوں میں بھی مزید تین طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈاکٹر تنویر اقبال کے مطابق مختلف سرکاری و نجی اسکولز کے 840 بچوں کے کوروناوائرس ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے جن میں 12 اسکولز کے 54 طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔متاثرہ بچوں کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ زیادہ کیس پائے جانے والے 4 اسکولز کوبند کردیا گیا۔ادھر فیصل آباد کے سرکاری اسکولوں کے مزید تین طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ طلباء کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ ایک ٹیچر بھی کورونا کا شکار ہو چکا ہے، تمام افراد کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

loading...

 

اپنی رائے کا اظہار کریں