بابری مسجدکے بعد مزید 2 مسجدوں کو مندر میں بدلنے کا فیصلہ بھارت اسلام دشمنی سے باز نہ آیا

پاکستان ٹپس! بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کے یکطرفہ فیصلےمیں کامیابی کے بعد اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد نے مزید دو مساجد کو ہتھیانے کیلئے کوشش شرع کردی۔خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں اب ;بنارس کی گیان واپی مسجد اور متھرا کی عید گاہ کے خلاف بھی مہمشروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی میں الہ آباد میں اکھاڑہ پریشد کے اجلاس میں ایک قرارداد کو منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے

کہ بنارس میں گیان واپی مسجد کی جگہ کاشی وشوناتھ مندر اور متھرا میں عید گاہ کی جگہ کرشنا کی جنم بھومی کو بھی ’’آزاد‘‘ کرانے کیلئے مہم شروع کی جائے گی۔سادھو سنتوں کی جماعت کا کہنا ہے کہ پہلے بات چیت سے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم ناکامی کی صورت میں قانونی راستہ اختیار کریں گے جبکہ اس معاملے میں وی ایچ پی اور آر ایس ایس سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔

loading...

شادی میں سج سنورکرآنےو الی خواتین پرنئی پابندی لگانےکافیصلہ

اپنی رائے کا اظہار کریں